06:01 pm
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے پر خواتین کا شدید رد عمل سامنے آگیا

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے پر خواتین کا شدید رد عمل سامنے آگیا

06:01 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت نہیں، خواتین کا اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے پر دوٹوک ردعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کا کہنا ہے کہ خاوند کو پہلی بیوی اور بچوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے، اگر ان کے حقوق پورے کرتا ہے تو دوسری شادی کا سوچے، دوسری شادی سے پہلی بیوی اور بچوں کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے۔ رپورٹ میں ایک خاتون کو بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے
جس میں اس نے کہا ہے کہ دوسری شادی کرنا مرد کا حق ہے، اگر وہ دونوں خاندانوں کے حقوق پورے کر سکتا ہے تو پہلی بیوی سے اجازت لے کر شادی کر سکتا ہے۔ ایک اور خاتون کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاوند کو سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ جو عورت ابھی اس کے نکاح میں موجود ہے، کیا وہ اس کے حقوق پورے کر رہا ہے؟ ایک اور خاتون نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مرد اپنی پہلی بیوی سے اجازت لینا بھی چاہے تو بھی کوئی عورت اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تازہ ترین خبریں