08:47 am
۔۔70 ممالک کا وہ اہم ترین گروپ جس میں پاکستان کو شامل ہی نہیں کیا گیا ۔۔

۔۔70 ممالک کا وہ اہم ترین گروپ جس میں پاکستان کو شامل ہی نہیں کیا گیا ۔۔

08:47 am

سلام آباد (ویب ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسائنس و ٹیکنالوجی میں انکشاف کیاگیا کہ کورونا کی ویکسین کی تیاری کیلئے بننے والے دنیا کے 70سے زائد ممالک کے کنسورشیم میں پاکستان شامل نہیں ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سینی ٹائزر، ماسک اور دستانوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی ادارہ ہی موجود نہیں ، سب لوگوں نےبہتی
گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں ،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور وزارت خزانہ کے حکام کو طلب کرلیا جبکہ کورونا پر بننے والی ٹاسک فورس پراگرس رپورٹ بھی مانگ لی ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی ای سی کے حکام ممبرکمیٹی اسد جونیجو کے وینٹی لیٹرز کیلئے استعمال ہونے والی مختلف لیول کی گیس کے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے

تازہ ترین خبریں