09:48 am
پاکستان کے اہم شہر میں سر کے پچھلے حصے پر پر اینٹیں مار کرلوگوں کو شدید زخمی کرنے والا شخص پکڑا گیا ،

پاکستان کے اہم شہر میں سر کے پچھلے حصے پر پر اینٹیں مار کرلوگوں کو شدید زخمی کرنے والا شخص پکڑا گیا ،

09:48 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنڈی میں کئی افراد کو سر پر اینٹیں مار کر شدید زخمی کرنے والا شخص کون نکلا ، لوگوں نے پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا ہے جہاں ایک ذہبی مریض شخص نے 5 راہ چلتے افراد کو سر میں اینٹیں مار دیں ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک
بتائی جا رہی ہے جبکہ ملزم کو لوگوں نے اکٹھے ہو کر پکڑ لیا ہے۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ذہبی مریض نے ایک راہ چلتے شخص کو پیچھے سے چلتے ہوئے زخمی کر دیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ یہ شخص اپنی ذہانت کی درست حالت میں نہیں ہے ، شاید اسے اپنے بھیانک جرم کے لئے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ تاہم اسے آزاد کرنا بھی ٹھیک نہیں لگتا ہے۔ وہ صرف دوسروں کے لئے خطرہ نہیں ہے ، بلکہ اپنے لئے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔