06:36 pm
احساس پروگرام کے تحت ہر پاکستانی کو 12ہزار روپے دینے کے بعد حکومت کی جانب سے رقم کتنی  بڑھا دی گئی

احساس پروگرام کے تحت ہر پاکستانی کو 12ہزار روپے دینے کے بعد حکومت کی جانب سے رقم کتنی بڑھا دی گئی

06:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر سمیت پاکستان میں کرونا جونہی بےلگا م ہوا ویسے ہی پاکستانی معیشت بھی بے لگام ہو گئی اور پاکستان میں غربت کا گراف تیزی اوپر کو بڑھنے لگا اور پاکستانی تیزی سے ملازمتوں سے ہاتھ دھونے لگے جس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے احساس پروگرام شروع کیا گیا جس کے تحت ہر ضرورت مند پاکستانیوں کو 1200ہزار روپے دیے گئے ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث ہمارے لوگوں کو وہ تکالیف نہیں دیکھنی پڑی جو دیگر ممالک کو دیکھنے پڑیں، حکومت عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے پرعزم رہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی شعبے میں 400 ارب روپے کے پراجیکٹ
شروع کرنے جا رہے ہیں۔ جب کہ حکومت احساس پروگرام کا کیس بجٹ بھی بڑھا رہی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث ہمارے لوگوں کو وہ تکالیف نہیں دیکھنی پڑی جو دیگر ممالک کو دیکھنے پڑیں، کرونا کی وفا کے باعث حکومت عوام کو مشکلات سے بچانے کے لیے پرعزم رہیں، اس سلسلے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کا مقصد تمام شعبوں میں روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معشیت کے اثرات درمیانے طبقے یا غریب لوگوں پر زیادہ پڑھتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت مستحق طبقے کیلئے کام کر رہی ہے۔ تعمیراتی شعبے میں 400 ارب روپے کے پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو تبدیل کر کے رکھ دیں گے۔ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے نوکریوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سلسلے میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کے نقشوں سمیت تمام امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد کو قرضے دینے کا میکنزم بھی زیر بحث آیا ہے، تعمیراتی شعبے کی ترقی سے معیشت بحال ہوگی۔ شبلی فراز نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں انہوں نے غریب اور مڈل کلاس کے لوگوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ک۔ اجلاس کا مقصد کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینا تھا۔ سروسز سیکٹر کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں کنسٹرکشن سیکٹر کے حوالے سے اچھی تجاویز سامنے آئیں۔ کنسٹرکشن کے حوالے سے روڈ شوز کی تجویز بھی سامنے ائی۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کو اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں غریب گھر خرید سکے گا۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سے روزگار بھی ملے گا اور غریبوں کو گھر بھی ملیں گے۔ کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ جب کہ احساس ایمرجنسی کیش کا بجٹ 144ارب سے بڑھا کر 203ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ احساس کیش پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سماجی تحفظ کا پروگرام سب سے پہلے اور سب سے تیز رفتاری سے شروع کیا۔ یہ ایسا پروگرام ہے جس میں وزیراعظم بھی اپنی مرضی سے نہ تو کوئی کیس ڈال سکتے نہ نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 69لاکھ افراد کو رقم فراہم کرنے تک احساس کیش پروگرام جاری رہیگا۔ اس پروگرام میں میرٹ کو ملحوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ احساس کیش پروگرام کا حتمی پورٹل بھی عوام کی سہولت کیلئے جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز