02:50 pm
سرکاری ملازمین کی 55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

سرکاری ملازمین کی 55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

02:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کا کہناہے کہ  55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایسی خبروں کی بھی کوئی حقیقت نہیں جن کے تحت یہ کہا جارہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو پنشن اور مراعات کے بغیر ہی فارغ کردیا جائے گا۔حکومت ایسے کسی بھی
اقدام پر کوئی غور نہیں کر رہی۔دوسری جانب ملازمین کو جبری طور پر ریٹائر کردینے کےخلاف قرارداد پنجا ب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کوریٹائر کرنے کا فیصلہ انسانیت سوز ہے یہ فیصلہ انسانی حقوق کے خلاف ہے حالیہ بجٹ میں وفاقی اورپنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کوبنیادی حق سے محروم کیا، اب سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائرکرنے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے