03:42 pm
پاکستان شنگھائی تعاون کی تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان شنگھائی تعاون کی تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

03:42 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بین الاقوامی محاذوں پر بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور اسے شنگھائی تعاون کی تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنا لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کیا
جس میں کہاگیاکہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں،پاکستان کو ایس سی او‘‘کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا، وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا