10:48 pm
دنیا کے معروف ملک ،وہ جانور جس کا گوشت کھانے سے طاعون پھیلا سے زائد افراد متاثر ،وہ جانور جس کا گوشت کھانے سے طاعون پھیلا

دنیا کے معروف ملک ،وہ جانور جس کا گوشت کھانے سے طاعون پھیلا سے زائد افراد متاثر ،وہ جانور جس کا گوشت کھانے سے طاعون پھیلا

10:48 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کے معروف ملک میں طاعون سے ہلاکت کی اطلاعات ، درجن سے زائد افراد متاثر ،وہ جانور جس کا گوشت کھانے سے طاعون پھیلا ، ہنگامی اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ چین اور روس کے وسط میں واقع  ملک منگولیا میں گلہری  کی قسم کے جانور کا گوشت کھانے والا 15 سالہ نوجوان طاعون کی بیماری سے ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگولیا کے مغربی علاقے میں 15 سالہ نوجوان نے گلہری یا چوہے کی قسم کے جانور ’مارموٹ‘ کو پکڑا اور پھر اس کا گوشت کھایا جس کے بعد نوجوان طاعون کی تشخیص ہوئی۔ وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ طاعون میں مبتلا ہونے والے نوجوان نے مارموٹ کا گوشت کھایا اور وہ اسی بیماری کی وجہ سے دوران علاج چل بسا۔وزارت صحت کے ترجمان تاران گیرل دورج کا کہنا تھا کہ ’تین نوجوانوں نے مارموٹ کا
گوشت کھایا تھا، جن میں سے ایک دم توڑ گیا جبکہ دو کا علاج جاری ہے، زیر علاج نوجوانوں کو بھی طاعون کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز اُن کا اینٹی بائیوٹک ادویات سے علاج کررہے ہیں‘۔ حکومت نے طاعون کے کیسز سامنے آنے کے بعد گوبی الطائی صوبے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے کسی صورت باہر نہ نکلیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان کی وجہ سے صوبے میں طاعون کے 15 کیسز سامنے آئے، تمام مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کر کے علاج کیا جارہا ہے جبکہ صوبے میں نوجوان کی پہلی ہلاکت ہی ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’طاعون کی بیماری گلہری نما بڑے چوہوں میں پائی جاتی ہے، یہ شمالی ایشائی علاقوں جبکہ شمال مغربی چین اور مشرقی روس کے چند علاقوں کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں‘۔ منگولیا کی حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مار موٹ کا شکار اور اُسے کھانا فوری طور پر چھوڑ دیں ورنہ ملک کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں بھی طاعون کے کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وزارت صحت نے الرٹ جاری کردیا۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولراڈو کے قصبے موریشن میں گیارہ جولائی کو گلہری میں طاعون کی تصدیق ہوئی۔ حکام نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلہریوں سے دور رہیں اور مردہ گلہری نظر آنے کی صورت میں محکمہ صحت کو فوری طور پر اطلاع دیں، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو طاعون کی بیماری جانوروں اور انسانوں دونوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طاعون کی بیماری متاثرہ چوپائے یا پسو کے کاٹنے سے پھیلتی ہے، اسی لیے شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔یادرہے کہ طاعون کی بیماری صدیوں پرانی ہے اور اندازوں کے مطابق یورپ میں اس وبا سے متاثر ہوکر 50 لاکھ لوگ مر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا