06:05 pm
وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا، عامرلیاقت استعفیٰ کیوںدینا چاہتے ہیں ، جانیں

وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا، عامرلیاقت استعفیٰ کیوںدینا چاہتے ہیں ، جانیں

06:05 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیگام میں کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں… اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں… مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوی (کے الیکٹرک عہدیدار) کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا ۔ عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے ، 
ان سے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔ واضح رہے کہ کراچی آج کل بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے جس کی وجہ کے الیکٹرک انتطامیہ کی نااہلی بتائی جارہی ہے۔۔ یادرہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کی اس ایشو پر وزیر بجلی عمرایوب خان سے بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں