11:05 pm
پاکستان کیلئے اعزاز، پاکستانی نژاد خاتون کس عہدے سے نواز دیا گیا ، جانیں

پاکستان کیلئے اعزاز، پاکستانی نژاد خاتون کس عہدے سے نواز دیا گیا ، جانیں

11:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کیلئے اعزاز، پاکستانی نژاد خاتون کس عہدے سے نواز دیا گیا ، ۔۔۔پاکستانی نژاد امریکی خاتون ڈاکٹر فائزہ کھوجا کو سنٹرل اے اینڈ ایم ٹیکساس یونیورسٹی کے کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں بطور ڈین سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ اسی عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈاکٹر پیگ گرے ویکری نے کہا کہ ڈاکٹر فائزہ کھوجا کو ڈین بنائے جانے پر وہ بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ اے اینڈ ایم سنٹرل ٹیکساس میں ہونے
والے گریجوایٹ اور انڈر گریجوایٹ پروگرام اب ڈاکٹر کھوجا کی سربراہی میں چلیں گے۔ ڈاکٹر ویکری نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ ڈاکٹر فائزہ کھوجا کی صلاحیتوں کا معترف ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی سربراہی میں کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔ ڈاکٹر فائزہ کھوجا کی تعلیمی اور عملی دونوں شعبوں میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی لاتعداد پبلکیشنز ہیں، وہ کئی جرنل آف بزنس اسٹریٹیجیز ، جرنل آف سمال بزنس مینجمنٹ ، جرنل آف مینجمنٹ ایشوز اور کئی دوسرے جرنلز میں لکھ چکی ہیں۔ ڈاکٹر فائزہ کھوجا کمیونٹی بورڈ کی بھی سرگرم رکن رہ چکی ہیں ، انہوں نے فیڈرل کریڈٹ یونین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہ، نائب سربراہ اور سیکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر فائزہ کھوجا دو ہفتوں کے دوران اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیں گی، انہوں نے اس عہدے کے اعلان کے بعد یونیورسٹی میں ہونے والے اپنے پرتپاک استقبال پر فیکلٹی اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ وقت میں بھی لگن اور محنت سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع