06:06 pm
حکومت تعمیرات کے شعبے میں انقلاب لانا چاہتی ہے، شبلی فراز

حکومت تعمیرات کے شعبے میں انقلاب لانا چاہتی ہے، شبلی فراز

06:06 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کہتےہیں کہ حکومت  تعمیرات کے شعبےمیں انقلاب برپا کرنے کےلئے تیار ہے۔ دسمبرتک کنسٹرکشن کے شعبے پر 400ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ جن پراجیکٹس پر کام شروع ہونے والا ہے ان پر حکومت سرمایہ کار وں کے ساتھ مل کر ایک روڈ شو کرنا چاہتی ہے۔تاکہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ دلچسپی لے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو  پی آئی ڈی
میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعمیرات ایک ایسا شعبہ ہے جس کے اثرات تمام شعبوں پر پڑتے ہیں۔ لوگوں کو روزگار ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت ملک کے نامور سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں عتیق کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، حسن بخشی اور دیگر نے شرکت کی۔ ان سرمایہ کاروں کی جانب سے بہت اہم تجاویز سامنے آئیں جن پر عمل کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں