06:18 pm
  پاکستان کے اہم شہر میں 36سالہ شخص نے 16سالہ لڑکے کی جان لے لی ، وجہ سامنےآتے ہی پاکستانی توبہ استغفار کرنے پر مجبور

پاکستان کے اہم شہر میں 36سالہ شخص نے 16سالہ لڑکے کی جان لے لی ، وجہ سامنےآتے ہی پاکستانی توبہ استغفار کرنے پر مجبور

06:18 pm


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں 36سالہ شخص نے 16سالہ لڑکے کی جان لے لی ، وجہ سامنےآتے ہی پاکستانی توبہ استغفار کرنے پر مجبور ۔۔۔ دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سولہ سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔سولہ سالہ لڑکے کی لاش گزشتہ روز ویرانے سے ملی تھی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال 
منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکے کو 36 سالہ نوجوان نے دوستی نہ کرنے پر قتل کیا۔ بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ عرفان نامی لڑکے نے 16 سال کے بچے کو دوستی کی متعدد بار پیشکش کی تھی تاہم ہر بار سولہ سالہ لڑکے کی جانب سے انکار ہوتا تھا،جس کے بعد نوجوان نےطیش میں آتے ہوئے خوفناک قدم اٹھایا اور لڑکے کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ملزم عرفان نے قتل کرنے سے پہلے لڑکے کے دونوں بازو توڑے۔ بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کیا اور لاش سڑکوں پر پھینک دی۔ پولیس نے رات گئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات ہوتی رہتی تھی تاہم 16 سالہ لڑکے نے دوستی سے انکار کیا تو عرفان نے قتل کر دیا۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں