06:25 pm
PUBGپر پابندی کے بعد پاکستان میں ٹک ٹاک پر بھی پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا

PUBGپر پابندی کے بعد پاکستان میں ٹک ٹاک پر بھی پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا

06:25 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار ہو گئی تھی. جس کے بعد مرکزی ملزم شیراز اور اس کے 2 نامعلوم دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا. متاثرہ لڑکی کی درخواست کے مطابق 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی، شیراز کے بلانے پر
سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بیٹھنے کا کہا. گاڑی میں بیٹھنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے، جن سب نے ملکر گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی.اس واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے صاف کہہ دیا ہے کہ ٹک ٹاک کو فوری بند ہوناچاہئے۔ پنجاب پولیس نے ٹک ٹاک سےمتعلق رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ايسی ايپس کے منفی پہلوؤں اور نقصانات کے پيش نظر والدين کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہيے تاکہ نوجوان نسل سنگين جرائم ميں ملوث ہونے سے محفوظ رہے.

تازہ ترین خبریں