06:25 pm
افواہیں دم توڑ گئیں ،تعلیمی ادارے ہر صورت کس تاریخ سے کھلیں گے ، فواد چوہدری نے حتمی اعلان کر دیا

افواہیں دم توڑ گئیں ،تعلیمی ادارے ہر صورت کس تاریخ سے کھلیں گے ، فواد چوہدری نے حتمی اعلان کر دیا

06:25 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیمی ادارے ہر صورت کب سے کھلیں گے ، فواد چوہدری نے حتمی اعلان کر دیا ۔۔۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ 15 ستمبر سے نجی تعلیمی اداروں کو ہر صورت کھولا جائے گا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد نے فواد چوہدری سے ملاقات کی اور 14 نکاتی ایجنڈے پر بات کی۔ نجی سکولوں کے نمائندوں نے سکول کھولنے
اور سکولوں کی مالی مدد کا مطالبہ کیا۔ وفد نے کہا کہ اگر نجی سکولوں کی مدد نہ کی گئی تو 80 فیصد اداروں کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نجی سکولوں کی تعلیم کے میدان میں کارکردگی اور ان کے کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ 15 ستمبر تک نجی تعلیمی اداروں کو ہر صورت کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں