05:42 am
پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی دیر میں کیا ہونے والا ہے ؟جانیں

پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی دیر میں کیا ہونے والا ہے ؟جانیں

05:42 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی تیاری کر لیں ، کچھ ہی دیر میں کیا ہونے والا ہے ؟۔۔۔۔۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی آندھی چلنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ، بالائی و وسطی پنجاب، زیریں بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے
ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سندھ میں مٹھی 55، بدین 30، نگرپارکر 17، چھور 03، پنجاب میں لاہور (سٹی 46، ایئر پورٹ 30)، نورپور تھل 17، ساہیوال 16، اسلام آباد (گولڑہ 14 ، بوکرا 08، ایئر پورٹ، زیرو پوائنٹ 06)، بھکر، مری 09، راولپنڈی (شمس آباد 06)، جہلم 06، فیصل آباد 05، جھنگ 03، گجرات 01، کشمیر میں (مظفرآباد (ایئر پورٹ 25، سٹی 18)، گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ 03، بلوچستان میں بارکھان 11، لسبیلہ 08، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 06، کوہاٹ 04، کاکول، سیدو شریف 02، کالام 02 ، تخت بھائی، بنوں 01، گلگت بلتستان میں گلگت، چلاس 03 اور بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 47، دادو46، دالبندین اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں