06:24 am
کون سچا ؟ کون جھوٹا؟ وزارت ہوابازی یا وزیر ہوازبای 262معطل پائلٹس کی تعلیمی اناد اور لائسنسز بالکل ٹھیک قرار

کون سچا ؟ کون جھوٹا؟ وزارت ہوابازی یا وزیر ہوازبای 262معطل پائلٹس کی تعلیمی اناد اور لائسنسز بالکل ٹھیک قرار

06:24 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت ہوا بازی نے انکشاف کیا ہے کہ 262 معطل پائلٹس کی تعلیمی اسناد اور لائسنسز بالکل ٹھیک ہیں تاہم توثیق کے عمل میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ جب کہ 80 کو معطل کردیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے اجلاس میں سیکرٹری ہوابازی نے  پائلٹس کے لائنسنز اور ڈگریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ کہ پائلٹس کے 262 لائسنسز میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں جس پر  28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ جب کہ 80 کو معطل کردیا گیا ہے۔کمیٹی رکن سینیٹر مصطفیٰ نواز نے
پوچھا کہ کیا ان 262 پائلٹس کی ڈگریاں بالکل ٹھیک ہیں ؟ جس پر سیکرٹری نے بتایا کہ جی ٹھیک ہیں۔بعدازاں مصطفیٰ نواز نے پوچھا کیا لائسنس جعلی ہیں؟ جس پر سیکرٹری ہوابازی نے کہا لائسنس ٹھیک ہیں جس کے بعد مصطفیٰ نواز نے کہا یعنی ان کی توثیق کے دوران کوئی مسئلہ یا بے ضابطگی ہوئی ہے تو وفاقی سیکرٹری بولے، جی ہاں ! ایسا ہی ہے۔سینیٹر مصطفی نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بیان سے عالمی سطح پر پی آئی اے کو نقصان ہوا ہے جس پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان بولے کہ ہم نے اپنی غلطیاں سدھاری ہیں، ہمیں اندازہ تھا ردعمل آسکتا ہے لیکن ہماری نیت صاف تھی۔

تازہ ترین خبریں