01:03 pm
سنتھیا رچی کس غیر قانونی اور ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہے؟وزارت داخلہ کی رپورٹ پر ہلچل

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو کلین چٹ دے دی اور امریکی شہری کےخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے امریکی خاتون شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی جس میں وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو کلین چٹ دیتے ہوئے ان کا ویزا 31 اگست تک درست قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق سنتھیا غیر قانونی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ غیر ملکیوں کے ویزوں میں 31 اگست تک توسیع کی گئی تھی لہذا سنتھیا رچی 31 اگست تک قانون کے 
مطابق پاکستان میں رہ سکتی ہیں۔ سنتھیا رچی نے ویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے۔ 31 اگست کے بعد ویزہ توسیع کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو فیصلے کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنتھیا امریکا میں بھی بینک کرپٹ ہے، پاکستان میں بزنس ویزا میں سنتھیا کی سرگرمیاں بزنس کے علاوہ سبھی کچھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنتھیا غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہ رہی تھیں ۔ 2 مارچ 2020 کو سنتھیا کا ویزہ ایکسپائر ہو چکا ہے۔ سنتھیا کو ویزا ایکسپائر ہونے پر 8 دن کی ایکسٹینشن ملی تھی۔ 2 مارچ کو سنتھیا کا ویزا ختم ہو گیا اور وہ 2 جون کو ایکسٹینشن کے لیے اپلائی کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا