11:00 am
افواہیں دم توڑ گئیں ، اس بار عید الاضحی کس تاریخ کو ہو گی ، حتمی اعلان ہو گیا

افواہیں دم توڑ گئیں ، اس بار عید الاضحی کس تاریخ کو ہو گی ، حتمی اعلان ہو گیا

11:00 am



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افواہیں دم توڑ گئیں ، اس بار عید الاضحی کس تاریخ کو ہو گی ، حتمی اعلان ہو گیا ۔۔۔۔سعودی ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے اس بار عید الاضحی 31 جولائی 2020ء کو ہو گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش سوموار کی رات کو ہو گی جو اگلے روز منگل یعنی 21 جولائی کو غروب آفتاب کے بعد واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔اس لحاظ سے 22 جولائی بروز بُدھ ذی الحجہ کی پہلی 
تاریخ ہو گی اورعید الاضحی 10ذی الحجہ کو ہو گی جو کہ عیسوی تاریخ کے مطابق 31 جولائی بروز جمعةالمبارک کو ہو گی۔ ذی الحجہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں بسنے والے تمام کلمہ گو افراد کو تاکید کی ہے کہ اگر انہیں سوموار کے روز چاند نظر آئے تو وہ اپنی گواہی قریبی عدالت کو دیں۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی مسلمان اگر ذی الحجہ کا چاند ٹیلی سکوپ کی مدد سے یا انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھتا ہے تو وہ قریب ترین عدالت کو اس بارے میں آگاہ کر دے۔ عام لوگ بھی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجتماعات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم سعودی فلکیات دانوں کا کہنا ہے کہ سوموار کو ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اس کی پیدائش سوموار کو ہو گی، جس کا فوری طور پر دیکھ پانا ممکن نہیں ہو گا۔ ذی الحجہ کا مہینہ اس لحاظ سے بھی متبرک ہے کہ اس مہینے لاکھوں فرزندان توحید حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ جو ہر مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔

تازہ ترین خبریں