11:05 am
پاکستان خوش نصیب ملک ہے کیوں کہ یہاں کورونا۔۔۔۔ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنادی

پاکستان خوش نصیب ملک ہے کیوں کہ یہاں کورونا۔۔۔۔ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنادی

11:05 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں کوویڈ 19 کیسز کم ہوئے ہیں، تاہم بدقسمتی سے ہمسایہ ملک بھارت 
میں کیسز بڑھے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں اسپتالوں میں کیسز اور ڈیٹھ ریٹ بھی کم ہوا ہے، یہ سب اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کے باعث ممکن ہوا ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھیں اور عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں۔وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ گزشتہ عید کی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی مت کریں، انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔



تازہ ترین خبریں