12:05 pm
10کروڑ کادھوکا کھانےوالے جوڑے پر حملہ، کراچی سے افسوسناک خبر

10کروڑ کادھوکا کھانےوالے جوڑے پر حملہ، کراچی سے افسوسناک خبر

12:05 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)ملیر کینٹ کے رہائشی مقامی شہری آصف آبانی اور ان کی جاپانی اہلیہ کو گیٹ نمبر 6 کے قریب چھریاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ سالوں میں ہونے والی مالی دھوکا دہی کے تنازع کا نتیجہ ہے، اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی ہے، واقعے پر کراچی میں جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او فیصل لطیف ملک کے
مطابق آصف آبانی اپنی جاپانی اہلیہ کے ساتھ ملیر کینٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے کہیں جا رہے تھے کہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں سعدی ٹاون کے قریب پولیس سوسائٹی روڈ پر ان پر تیز دھار آلے کے وار سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے نام پر ملیر کینٹ کے رہائشی رضوان ریاض اور عاطف بشیر عرف بنٹی نے سال مارچ 2017ء کے بعد ایک سال کے دورانیہ میں آصف آبانی اور ان کی جاپانی اہلیہ سے 8 کروڑ روپے لیے، یہ ادائیگیاں بینک کے ذریعے کی گئیں تھیں۔

تازہ ترین خبریں