02:19 pm
 کلبھوشن نے جب بھارتی جاسوس ہونے کا ااعتراف کرلیا تو پھر یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے ، بڑا سوال اٹھ گیا

کلبھوشن نے جب بھارتی جاسوس ہونے کا ااعتراف کرلیا تو پھر یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے ، بڑا سوال اٹھ گیا

02:19 pm



سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے خفیہ آرڈیننس غیرآئینی ہے، کلبھوشن نے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا، حکومت بتائے کلبھوشن کو کیوں سہولت دی گئی ؟آرڈیننس پر اپوزیشن اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو تیار نہیں، عمران خان پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا کا وزیراعظم ہے۔
سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کا وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔ عمران خان ملک کی قیادت کرنے کا اہل نہیں،
یہ پاکستان کو واپس ون یونٹ فارمولا کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ این ایف سی پر حملے ہورہے ہیں،اس سال سندھ کو229 ارب روپے کم ملے۔ وزرائے اعلیٰ کو ڈکٹیٹرز کہا جاتا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سہولت پہنچانے کیلئے خفیہ آرڈیننس پیش کیا، یہ آرڈیننس غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ کلبھوشن نے بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کیا، پھر ایسا ریلیف کیوں دیا جا رہاہے؟ کلبھوشن کیلئے آرڈیننس مئی میں جاری کیا گیا جس کا اب وقت بھی گزر چکا ہے، پھر حکومت کلبھوشن کو فائدہ دینا چاہتی ہے۔ اگر ایسا آرڈیننس پیپلزپارٹی لاتی توجینا حرام کردیا جاتا، دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد میں دھرنا دے دیتی، انہوں نے کہا کہ کورونا سے پہلے ہی غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون ایک ہونا چاہیے ، خورشید شاہ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،خورشید شاہ نے ساری قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔ اپوزیشن کو سیاسی بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے اسمبلی کے فلور پر نیب پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی حکومت نیب کو بلیک میل کررہی ہے۔

تازہ ترین خبریں