08:53 pm
اناللہ واناالیہ راجعون رنبیرکپورکے ہم شکل مسلم نوجوان کاانتقال

اناللہ واناالیہ راجعون رنبیرکپورکے ہم شکل مسلم نوجوان کاانتقال

08:53 pm

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپورکے ہمشکل کشمیری نوجوان جنید شاہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈین ایکسپریس‘ اور ٹی چینل ری پبلک نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 سالہ جنید تقریباً ایک ماہ پہلے ہی ممبئی سے اپنے آبائی علاقے کشمیر واپس لوٹے تھے اور جمعرات کی رات ان کا انتقال ہوا۔سوشل میڈیا پر صبح سے رنبیر کپور ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ٹرینڈ میں یہی خبر شیئر کی جا رہی ہے۔ کشمیری سینیئر صحافی یوسف جمیل نے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی تفصیل بتائی۔انھوں نے لکھا کہ ہمارے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید کی رات دل کا رودہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے ہم شکل تھے۔ میرا کہنا ہے کہ
وہ اپنے بیمار والد اور ماں اور سارے کشمیر کے لیے بہت بڑی امید، طاقت اور نجات دہندہ تھے۔ مغفرتیوسف جمیل نے یہ بھی لکھا ہے کہ جنید ایک ماہ قبل اپنے والدین کے ساتھ ممبئی سے واپس لوٹے تھے جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کے سکول آف ایکٹنگ میں داخلہ لے رکھا تھا۔ انہیں اس سے قبل دل کی کوئی تکلیف نہیں تھی۔تصویر میں دونوں میں فرق کر پانا بہت مشکل ہے۔ جب لوگوں نے رنبیر کپور سے ان کی زبردست مشابہت کو دیکھا تو جنید راتوں رات پورے ملک میں مشہور ہو گئے۔پہلی بار ان کی شکل میں مشابہت 2014 میں سامنے آئی تھی اور پھر اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر گردش کرنے لگی تھیں اور لوگ ان کی بے مثل شباہت پر گرما گرم بحث کرنے لگے تھے۔ان دونوں میں اس قدر مشباہت تھی کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے بھی ایک بار دونوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا تھا۔انھوں نے لکھا تھا کہ او میرے خدا۔ یہ میرے بیٹے کا جڑواں ہے۔ سچ کہتا ہوں فرق نہیں کر سکتا۔ ایک بہترین ہمشکل۔انھیں ابھی تو کوئی بڑا بریک نہیں ملا تھا لیکن وہ مختلف چینلز پر دیکھے جانے لگے تھے ان میں زوم ٹی وی، ایم ٹی وی اور زی ٹی وی وغیرہ شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر رنبیر کے ٹرینڈ کی دوسری وجہ ہدایتکار آر بالکی کا بیان ہے جس میں انھوں نے بالی وڈ میں اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سے بہتر اداکار نظر نہیں آتا، اگر ہے تو کوئی بتائے اور وہ بحث کرنے کو تیار ہیں۔اس بات پر بھی گرما گرم بحث چھڑی ہوئی ہے یہاں تک کہ ہدایت کار شیکھر کپور بھی اس بحث میں کود پڑے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے