08:54 pm
حکومت نے سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھادیا اور پی آئی اے  دفن کردی،ن لیگ غلام سرور خان کیخلاف کیاکرنیوالی  ہے

حکومت نے سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھادیا اور پی آئی اے دفن کردی،ن لیگ غلام سرور خان کیخلاف کیاکرنیوالی ہے

08:54 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق غلام سرورخان کے خلاف تحریک استحقاق پیر کو قومی اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی جس میں وفاقی وزیر کے اسمبلی میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان کو جواز بنایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک استحقاق میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کی ڈی جی سول ایوی ایشن نے تردید کی جب کہ وفاقی وزیر کے بیان سے ارکان قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرکے بیان سے پی آئی اے تباہ ہوا اور بیرون ممالک پائلٹس کی نوکریاں خطرے سے دوچار ہوئیں۔دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھادیا اور پی آئی اے دفن کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی مستعفیٰ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آٹے کا بحران سر پرمنڈلارہاہے، مافیا سرگرم ہے، آٹا ناپید ہوا اور مافیا کو کنٹرول نہ کیا گيا تو افراتفری اور انارکی جنم لے گی جب کہ چینی بحران کا ذمہ دار
مافیا حکومت کے ساتھ بیٹھا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 30 جون کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔ای اے ایس اے کی جانب سے پابندی کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد پرپابندی عائد کردی تھی جب کہ گزشتہ دنوں ویت نام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنس کی اطلاعات کے بعد تمام پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کردیے تھے۔اس کے علاوہ ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمریٹس ائیرلائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس اور فلائٹ آپریشن افسران کے مشکوک لائسنس کی جانچ پڑتال کے لیے پاکستانی حکام کو خط لکھا ہے۔امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ناصر جامی نے عمان کی ایوی ایشن اتھارٹی کو خط میں انکشاف کیا ہےکہ پاکستان کے کسی پائلٹ کے پاس بھی جعلی لائسنس نہیں اور پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کو خود لائسنس جاری کیے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق