05:28 pm
کیا بشری ٰبی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا کمیشن ایجنٹ ہے،بڑاالزام عائدکردیاگیا

کیا بشری ٰبی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا کمیشن ایجنٹ ہے،بڑاالزام عائدکردیاگیا

05:28 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مشہور صحافی احمد نورانی نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے بیٹے کوکمیشن ایجنٹ قرار دیدیا جس کے بعد ایک نیا پینڈوا باکس کھل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احمد نورانی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاونڈیشن اور ایل ڈی اے سے منسلک دو مختلف ٹھیکیداروں کے بزنس پارٹنربن کرکروڑوں کے ٹھیکے لے رہے ہیں، مگرکیاکیجیے ایسی خبریں دینے سے خاتونِ اول
کی توہین ہوتی ہے اور دھمکیاں ملنابھی شروع ہوجاتی ہیں۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے پہلے ابراہیم مانیکا پر مبینہ اغواکاری کا الزام بھی عائد کیا جاچکا ہے، اس حوالے سے ابراہیم مانیکا کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا گیا لیکن عدالت کی جانب سے یہ درخواست مسترد کر دی گئی تھی