10:35 pm
ذخیرہ اندوزوں کی اب خیرنہیں ۔۔۔منافع خوروں کواب کتنے سال قید اورکتناجرمانہ ہوگا،جانیں

ذخیرہ اندوزوں کی اب خیرنہیں ۔۔۔منافع خوروں کواب کتنے سال قید اورکتناجرمانہ ہوگا،جانیں

10:35 pm

لاہور(ویب ڈیسک )چینی کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے اور منافع خوری روکنے کے لئے حکومت پنجاب نے جرمانے اور سزائیں بڑھانے کا اعلان کر دیا، نیا آرڈیننس تیار کرلیا گیا، جلد کابینہ اور گورنرسے منظوری کے بعد اطلاق ہوگا۔چینی کی ذخیرہ اندوزی، سٹے بازی، منافع خوری میں ملوث شخص کو تین سال کی سزا بھگتنا ہو گی۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ میں مدد کرنے والے کو بھی تین سال قید اور 10 لاکھ تک جرمانہ بھگتنا ہو گا، چھاپے کے دوران گودام سے پکڑے جانے والے افراد کو 6 ماہ سے ایک سال تک کی سزا اور 1 سے 5 لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔پنجاب کے وزیر صنعت و تجار ت
میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ضبط کئے گئے مال کا 50 فیصد جرمانہ کیا جائے گا، چینی کی ذخیرہ اندوزی، منافع خوری، سٹے بازی ناقابل ضمانت جرم تصور ہو گا۔ کمپنی یا ادارے کے ملوث ہونے کی صورت میں تمام ڈائریکٹرز، مشترکہ مالکان اور افسر ذمہ دار تصور ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کا کاروبار کرنے والے سٹاک کی مکمل تفصیل ڈپٹی کمشنر کو دینے کے پابند ہوں گے۔ چینی کی پیداوار، سٹاک، خریداری، برآمد، درآمد کا تمام ریکارڈ دینا ہوگا، مقررہ وقت میں سٹاک نہ اٹھانے کی صورت میں چینی کی قیمت میں ردوبدل کا ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔تیار آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنر تمام سٹاک قبضے میں لے کر نیلامی کروانے کا مجاز ہو گا، مخبری پر بغیر وارنٹ چھاپے اور گرفتاری کا اختیار ہو گا، 30 دن کے اندر کیس کا ٹرائل مکمل کیا جائے گا، آرڈیننس کے تحت کی گئی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، چینی کی خریداری پر 15 دن کے اندر سٹاک اٹھانا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری