10:46 pm
عمران خان کی ہائوسنگ قرضہ سکیم سے کون سے پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

عمران خان کی ہائوسنگ قرضہ سکیم سے کون سے پاکستانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

10:46 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہاؤسنگ قرضہ سکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 30ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اگر آپ بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کے متعلق تمام معلومات مہیا کی جا رہی ہیں۔ تمام تنخواہ دار، ملازمت پیشہ(ڈاکٹرز، انجینئرزوغیرہ) دکان دار، کاروباری لوگ، نان ریزیڈنٹ پاکستانی اس سکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ درخواست دینے کے خواہش مند شخص کے پاس 5یا 10مرلے کا پلاٹ ہونا چاہیے۔ اگر پلاٹ 10مرلے سے بڑا ہوا تو سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح 5مرلے سے چھوٹے
پلاٹ کے مالکان بھی اس سکیم سے قرض نہیں لے سکیں گے۔ ایک گھر سے صرف ایک فرد(شوہر، بیوی یا بچے)ہی درخواست دے سکتا ہے۔ اس سکیم میں ایسے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس پہلے سے اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔ یہ قرض ذاتی اور زمین کی گارنٹی پر دیا جائے گا اور صرف گھر کی تعمیر کے لیے دیا جائے گا۔ جو لوگ نیا گھر خریدنا چاہتے ہیں یا پرانے گھر کی تعمیرومرمت کرانا چاہتے ہیں، وہ سبسڈائزڈ قرض کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ قرض کی رقم کا انحصار اس شخص کے پلاٹ کی قیمت کے تخمینے پر ہو گا۔ جتنی پلاٹ کی قیمت زیادہ ہوگی اتنا ہی زیادہ قرض ملے گا۔ قرض کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں 3سے 25سال میں کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس سکیم کا اعلان 10جولائی کو کیا گیا تھا تاہم تاحال مالی اداروں کو حکومت کی طرف سے اس معاملے میں کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔چنانچہ اس سکیم میں درخواست دینے کا طریقہ بھی فی الحال واضح نہیں ہے۔ ممکنہ طور پر آپ بینک کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اسے پر کرنے کے بعد اس کے ساتھ زمین کی ملکیت کے ثبوت، تصاویر، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی، شخصی ضامنوں کے شناختی کارڈز کی کاپیاں اور پلاٹ کا منظور شدہ نقشہ منسلک کرکے فارم جمع کروائیں گے۔ اگر نقشہ غلط ہوا تو آپ کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ اگر آپ کی تمام دستاویزات اور فارم میں دی گئی معلومات درست ہوئیں تو آپ کی درخواست ایک ہفتے میں پراسیس ہو جائے گی۔ قرض کی ادائیگی کے لیے اقساط کا آغاز قرض حاصل کرنے کے تین سے چھ ماہ بعد شروع ہو گا۔ حکومت کی طرف سے ایک مورگیج سکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اگر آپ اس قرض کی ادائیگی میں ناکام ہوتے ہیں تو آپ کا گھر ضبط کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری