05:47 pm
پاکستان کے اہم شہر میں سورج آگ بگولا ، گرمی کا 62سالہ ریکارڈ پاش پاش

پاکستان کے اہم شہر میں سورج آگ بگولا ، گرمی کا 62سالہ ریکارڈ پاش پاش

05:47 pm


اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے اہم شہر میں سورج آگ بگولا ، گرمی کا 62سالہ ریکارڈ پاش پاش ۔۔۔مون سون بارشوں کے باوجود گرمی کی اچانک اور شدید لہر، کراچی میں جولائی کی گرمی کا 62 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے طابق کراچی میں آج درجہ حرارت 42.6 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے 30 سالہ ریکارڈ میں جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 33.3ڈگری سینٹی گریڈ رہا، 3جولائی 1958 کو درجہ حرارت 42.2 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جولائی کے ماہ کے دوران شدید گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان دنوں کراچی مون سون بارشوں کے زیر اثر ہے، اس کے باجود جمعہ کے روز شہر میں گرمی کی اچانک اور شدید لہر آئی۔ شہر قائد میں جمعہ کے دن موسم شدید گرم اور حبس والا رہا اور حیران کن طور پر درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 62 سالوں میں جولائی کے ماہ میں کراچی کا اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے 30 سالہ ریکارڈ میں جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 33.3ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔ آج سے 62 سال قبل 3جولائی 1958 کو کراچی کا درجہ حرارت 42.2 ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد اب شہر قائد کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ تاہم دن میں موسم شدید گرم رہنے کے بعد شام ہوتے ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم بہتر ہوگیا۔ لیکن موسلادھار بارش کے بعد کراچی کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس صورتحال میں لوگوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔