10:52 pm
 پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکا ، ایسی خبر آگئی کہ کئی گھنٹوں تک پاکستانی یقین ہی نہ کر سکے

پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکا ، ایسی خبر آگئی کہ کئی گھنٹوں تک پاکستانی یقین ہی نہ کر سکے

10:52 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )محبت کی انوکھی داستان ، پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکا ، ایسی خبر آگئی کہ کئی گھنٹوں تک پاکستانی یقین ہی نہ کر سکے ۔۔۔ پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار بھارتی نوجوان سرحد پار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکی کی محبت میں مبتلا مہاراشٹر کا انجینئرنگ کا طالب علم گجرات کے کچھ ضلع میں سرحد پار کر نے کی کوشش کرتے وقت پکڑا گیا۔ذیشان الدین صدیقی نامی نوجوان کو بی ایس ایف نے پکڑا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ رابطے میں تھا،وہیں 
دونوں میں بات چیت ہوئی اور نوجوان پاکستان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے محبت کر بیٹھا اور اس سے ملنے کا بھی فیصلہ کیا۔ نوجوان نے بی ایس ایف کو بتایا کہ وہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاؤن میں رہائش پزیر سمرہ نامی لڑکی سے محبت کرتا ہے۔نوجوان نے سرحد پار کرنے کے لیے گوگل میپ کا بھی سہارا لیا۔ اور بتایا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان جاکر ثمرہ سے ملنا چاہتا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ نوجوان موٹر سائیکل سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے اپنے گھر سے نکلا تھا۔ جس کے بعد اس کے والدین نے بیٹے کی گمشدگی سے متعلق تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔بی ایس ایف نے نوجوان کا موبائل ٹریک کرتے ہوئے اس کے مقام کا پتہ لگایا،نوجوان کے پاس سے موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔نوجوان نے مقامی لوگوں سے بھی سرحد کا راستہ پوچھا تھا۔مزید تحقیقات کے لیے یہ معاملہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔2017 کی بات ہے جب 22 سالہ بھارتی لڑکی امیر النسا اپنے پیار کے پیچھے پیچھے بھارت سے سرحد پار کرکے پاکستا ن آن پہنچی ۔ امیر النسا کی ملاقات گجرات کے اعجاز سے ڈیڑھ سال قبل فیس بک پر ہوئی جس کے بعد دونوں کو پیار ہو گیا اور دونوں ہی نے شادی کا فیصلہ کیا ۔ امیر النسا نے سرحد پار کرتے ہی اعجاز سے کورٹ میرج کر لی، دونوں نے اپنے والدین کی باہمی رضا بندی سے شادی کی ۔ امیر النسا کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے وفا اور پیار ملا، بھارت میں پاکستان سے متعلق جو بھی تاثر دیا جاتا ہے سب غلط ثابت ہو گیا ہے ، میں اعجاز سے شادی کے بعد بہت خو ش ہوں۔ دوسری جانب گجرات کے رہائشی اور امیر النسا کے شوہر اعجاز نے حکومت سے استدعا کی ہے امیر النسا کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق اعجاز کا تعلق سوات سے ہے جبکہ گجرات میں موبائل شاپ میں کا م کرتا ہے .

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری