10:53 pm
کپتان نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا ، وہ بڑے پراجیکٹس جن کے مکمل ہونے کےبعد پاکستان بدل جائے گا، بھارت بھی خوفزدہ

کپتان نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا ، وہ بڑے پراجیکٹس جن کے مکمل ہونے کےبعد پاکستان بدل جائے گا، بھارت بھی خوفزدہ

10:53 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) خطے میں کونسی تبدیلیاں آرہی ہیں؟ اس پر اینکر عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب چاہ بہار پر چین کے ساتھ کام کررہا ہے اور اس نے بھارت کو اس منصوبے سے فارغ کردیا ہے۔ نیپال جیسے ملک نے انڈین ٹی وی چینلز پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ سے انڈیا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ انڈیا کیلا ہوتا جارہا ہے۔ اینکر کے مطابق ایک اور خبر کو انٹرنیشنل میڈیا آج کل بہت زیادہ اٹھارہا ہے اور وہ خبر یہ ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک پر جو ڈیل
چل رہی تھیں اسکا Revival ہوا ہے اور اس میں کچھ نئی چیزیں شامل ہوئی ہیں۔اس میں ایک ایسا شفٹ آیا ہے جو پاکستان کو آگے لیکر جاسکتا ہے۔ اینکر عمران خان نے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم ایسا منصوبہ ہے جس سے بھارت کو بہت تکلیف ہے، اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا ہوگی۔ ماضی میں سی پیک کے تحت جو منصوبے لگائے گئے وہ پیسے کا ضیاع ہی ہے جیسے اورنج لائن، کوئلے سے بجلی بنانے، تیل سے بجلی بنانے کے منصوبے، ان منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی پروڈکشن کاسٹ بہت بڑھ رہی ہے لیکن یہ سستے ہائیڈرو پراجیکٹ منصوبے مکمل ہوجائیں گے تو پاکستانیوں کو سستی بجلی ملے گی اور اینکر عمران خان نے مزید بتایا کہ ایک اور منصوبہ ہے جس پر دنیا سوچ رہی ہے کہ پاکستان یہ منصوبہ مکمل کرپائے گا یا نہیں، یہ منصوبہ ریلوے ایم ایل ون کا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلوے کا منصوبہ ہے۔ اگر یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا ہے تو معاشی اعتبار سے پاکستان کو بہت فائدہ دے گا۔ اسکی لاگت مالی فائدوں کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں۔ اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے فوری طور پر تو مکمل نہیں ہوں گے لیکن جب یہ مکمل ہوں گے تو پاکستان ایک مختلف ملک ہوگا اور یہ منصوبے پاکستان کیلئے اثاثہ ثابت ہوں گے، یہ ایسے منصوبے ہوں گے جو بجائے قومی خزانے پر بوجھ بننے کے کماکر دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری