05:00 am
سخت گرمی میں موسم کے محکمے نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ، کہاں کہاں بارش ہو گی، جانیں

سخت گرمی میں موسم کے محکمے نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ، کہاں کہاں بارش ہو گی، جانیں

05:00 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سخت گرمی میں موسم کے محکمے نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ، کہاں کہاں بارش ہو گی، جانیں ۔۔۔ ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،زیریں سندھ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب ، سندھ ، زیریں بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا،
گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں بھکر 49 ، لاہور (سٹی 41 ، ائیر پورٹ 18) ، لیہ 30 ، قصور 29 ، راولپنڈی (چکلالہ 22 ، شمس آباد 21) ، کوٹ ادو 17 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ15، بوکرا 14 ، گولڑہ 03)، اٹک 10، مری، نارووال ، فیصل آباد 04 ، جھنگ 02 ، جہلم 01 ، سندھ: کراچی (صدر41،فیصل بیس 32،یونیورسٹی روڈ 14،جناح ٹرمینل 10،ناظم آباد09، اولڈ ائیر پورٹ 06،مسرور،گلشن حدید04، نارتھ کراچی، سرجانی 01)،چھاچھرو 26 ، چھور 15 ، اسلام کوٹ 13، پیڈعیدن 05 ، بدین 04 ، جیکب آباد 03 ، ٹھٹھہ 02 ، میرپورخاص ، حیدرآباد ، لاڑکانہ، دادو 01، بلوچستان: سبی 17 ، لسبیلہ10 ، بار خان 07 ، تربت ، پنجگور 01 ، خیبرپختونخوا: تخت بائی 10 ، دیر 03، کشمیر: راولاکوٹ 05 ، گلگت بلتستان: گلگت ، بگروٹ میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44، کراچی43،ڈی آئی خان اورنورپورتھل میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں