05:01 am
کرونا سے اب تک کتنے ہزار پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں ، وہ تعداد جو آپ کو کسی نے اب تک نہیں بتائی ہوگی

کرونا سے اب تک کتنے ہزار پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں ، وہ تعداد جو آپ کو کسی نے اب تک نہیں بتائی ہوگی

05:01 am


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ تاحال اس وائرس سے 5 ہزار 514 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک روز قبل 23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 76 ہزار 90 کورونا
ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس وبا کے شکار مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 514 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار 751 ہے جب کہ ایک لاکھ 98 ہزار 206 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی۔

تازہ ترین خبریں