10:07 am
لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے پی آئی اے کے پائلٹس کاک پٹ میں شراب نوشی کیا کرتے تھے

لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے پی آئی اے کے پائلٹس کاک پٹ میں شراب نوشی کیا کرتے تھے

10:07 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیف انسپکٹر سول ایوی ایشن کے تہلکہ خیز انکشافات، کہتے ہیں کہ پائلٹس شراب نوشی کرتے تھے انہیں خود کاک پٹ میں پکڑا، پالپا اور ایم کیو ایم کے لوگ دھمکیاں دیتے تھے ، میری وارننگ کو نظرانداز کیا گیا جس کے بعد کھٹمنڈو میں حادثہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق چیف انسپکٹر ایئر کموڈور(ر) عبدالباسط کی جانب سے پی آئی اے میں ہونے والے گھپلوں سے متعلق تہلکہ خیز اور تشویش ناک انکشافات کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش پر انہیں دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ایئر کموڈور(ر) عبدالباسط کا بتانا ہے کہ پی آئی اے میں حالات خراب تھے اور پائلٹس کی نااہلی اور دیگر معاملات کے حوالے سے 1992 میں انہوں نے سیکرٹری دفاع کو 
ایک خط لکھا تھا۔ اس خط میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر معاملات ٹھیک نہ کیے گئے تو حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔ لیکن ان کے خط پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا اور پھر 3 ماہ بعد ہی کھٹمنڈو میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ ایئر کموڈور(ر) عبدالباسط کا مزید کہنا ہے کہ خرابیوں کی نشاندہی کرنے انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش پر پالپا اور ایم کیو ایم کے لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ان کے جنرل مینیجر کی بیوی کو ایم کیو ایم کے لوگوں نے دھمکیاں دیں کہ اگر ہمارا آدمی پاس نہیں کیا تو تمہارے شوہر کو مار دیں گے۔ لوگ آپس کی ملی بھگت سے امتحان دیتے تھے، پیپر کے سوالات پہلے ہی معلوم کر لیے جاتے تھے گھروں پر بیٹھ کر پرچے حل کیے جاتے تھے۔ ان کا بتانا ہے کہ پائلٹس شراب نوشی کرتے ہیں اور انہوں نے خود پائلٹس کو کاک پٹ میں شراب نوشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ سابق چیف انسپکٹر سول ایوی ایشن یہ سب انکشافات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ گھپلوں اور پائلٹس کی نااہلی کی نشاندہی کرنے پر پالپا کے لوگ انہیں دھمکیاں دیتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک پائلٹ کا کو پائلٹ میرے پاس روتے ہوئے آیا اور کہا کہ سر سینئر پائلٹ مجھے مروا دے گا وہ کلر بلائنڈ ہے۔ آج موسم خراب تھا تو اس نے طیارے کو خود ٹیک آف کرنے کی بجائے مجھے یہ کام کرنے کو کہہ دیا۔ ایئر کموڈور(ر) عبدالباسط یہ تمام انکشافات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اب بھی وقت ہے اس ادارے کو بچا لیا جائے۔ لوگ حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں کہ یہ معاملات نہ اٹھایا جائے ورنہ دنیا میں بدنامی ہوگی، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بدنامی کی ڈر سے معاملات دبانے کی وجہ سے ہی آج پی آئی اے کے حالات ابتر ہو چکے۔

تازہ ترین خبریں