07:17 am
پی ٹی آئی کا بندہ ہو کر کہہ رہا ہوں کہ آج اگر الیکشن ہو جائیں تو ن لیگ سویپ کرے گی کیونکہ ۔۔۔

پی ٹی آئی کا بندہ ہو کر کہہ رہا ہوں کہ آج اگر الیکشن ہو جائیں تو ن لیگ سویپ کرے گی کیونکہ ۔۔۔

07:17 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کا بندہ ہو کر کہہ رہا ہوں کہ آج اگر الیکشن ہو جائیں تو ن لیگ سویپ کرے گی کیونکہ ۔۔۔! پاکستان کی اہم ترین شخصیت نے اگلے الیکشن کا فیصلہ ابھی سے سنا دیا۔۔۔ پی ٹی آئی کا ووٹر ہو کر کہہ رہا ہوں کہ اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ سویپ کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشرلقمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا
سپورٹر ہوں، لیکن میں پی ٹی آئی کا ووٹر ہو کر کہہ رہا ہوں کہ اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ سویپ کرے گی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی سب سے بڑی اپوزیشن ہے، عثمان بزدار اور محمود خان کی ڈیلیوری زیرو ہے، انہوں نے اپنی گورننس سے اپنی عوام کو بدظن کر دیا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 12 کروڑ کی عوام عثمان بزدار نے ناخوش ہے، مجھے تو لگتا ہے کہ کوئی روحانی طاقت ہے جو عثمان بزدار کا دفاع کر رہی ہے، ورنہ یہ ابھی تک ناکام ہو چکے تھے۔

تازہ ترین خبریں