07:46 am
یااللہ خیر،ملک کے قحط کے شکارشہرپر انسانی جسامت جتنے بڑے چمگادڑوں کی یلغار

یااللہ خیر،ملک کے قحط کے شکارشہرپر انسانی جسامت جتنے بڑے چمگادڑوں کی یلغار

07:46 am

تھر(ویب ڈیسک )سندھ کے قحط سالی کے شکار ضلع تھرپارکر کے شہر چھاچھرو کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی چمگادڑوں نے یلغار کر دی ہے۔4 سے 5 فٹ بڑی ہیبت ناک چمگادڑوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔شہریوں کے مطابق چھاچھرو شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اور خوفناک چمگادڑیں درختوں اور دیگر جگہوں پر لٹکی ہوئی ہیں۔ان
چمگادڑوں کے منہ کتے سے مشابہ اور بڑے ہیں، شہریوں نے فائرنگ کر کے متعدد چمگادڑوں کو مار ڈالا ہے۔فائرنگ کی آوازیں سن کر درجنوں چمگادڑیں ڈر کر ویرانوں میں نکل گئی ہیں۔بڑی بڑی چمگادڑوں کو دیکھ کر چھاچھرو کے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں