08:52 am
کپتان کو ناقابل برداشت جھٹکا ، اہم ترین رہنما ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ، لیگی کارکنوں میں جشن کا سماں

کپتان کو ناقابل برداشت جھٹکا ، اہم ترین رہنما ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ، لیگی کارکنوں میں جشن کا سماں

08:52 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کو ناقابل برداشت جھٹکا ، اہم ترین رہنما ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل ، لیگی کارکنوں میں جشن کا سماں  نشاط ڈاہا کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والا پی ٹی آئی رہنما ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا سلیم نے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ خان سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کی ان دنوں حکمران جماعت کے ساتھ قربت ہے اور نشاط ڈاہا دیگر اراکین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں 
کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی کے طور پر عام انتخابات میں نشاط ڈاہا کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینے والے رانا سلیم کی پارٹی میں شمولیت کرا لی ہے جسے سیاسی حلقوں کی جانب سے ن لیگ کا جوابی وار قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل نشاط ڈاہا نے لاہور میں کچھ پارٹی ارکان کے لئے ایک عشایئے کا بھی اہتمام کیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ شاید مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے۔ نشاط احمد ڈاہا کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں ان کی توقع سے کم ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نشاط ڈاہا لیگی ارکان اسمبلی کو مسلسل فون بھی کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق 35ارکان کاگروپ مکمل ہونے تک فارورڈ بلاک کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اسمبلی کو فارورڈ بلاک میں شامل کرنے کیلئے تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کوبھی ٹاسک سونپ دیاگیا ہے ۔ عشائیے میں شریک مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ اپنے حلقوں کے عوام کے لئے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنا کوئی گناہ نہیں ،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہیں گے مگر حکومت سے رابطے ختم نہیں کریں گے،اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والے اراکین اسمبلی ایک عشائیے پر اکٹھے ہوئے جبکہ کچھ دیگر اراکین کی بھی اس عشائیے میں شمولیت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

تازہ ترین خبریں