09:40 am
کوئی دیکھے یا نہ دیکھے مگر پہلے جہاں ہر پاکستانی بجلی کے بل میں PTVکو 35روپے دیتا تھا ،اب کتنے دینے ہونگے 

کوئی دیکھے یا نہ دیکھے مگر پہلے جہاں ہر پاکستانی بجلی کے بل میں PTVکو 35روپے دیتا تھا ،اب کتنے دینے ہونگے 

09:40 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی دیکھے یا نہ دیکھے مگر پہلے جہاں ہر پاکستانی بجلی کے بل میں PTVکو 35روپے دیتا تھا ،اب کتنے دینے ہونگے ، پاکستانی دل تھام کر پڑھیں ۔۔۔ حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔ سرکاری ادارے پاکستان ٹیلی ویژن نے عوام سے 20ارب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ سے پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری لے لی ہے اور پی ٹی وی کی فیس 35 بڑھا کر100 روپے کردی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ
سرکولیشن لی ہے۔حکومت صارفین سے پی ٹی وی کے فیصلوں کے ذریعے بجلی بل وصول کرتی ہے۔اور اب بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے وصول کی جائےگی۔۔جس کے بعد چاہے کوئی پی ٹی وی دیکھے یا نہ دیکھے بجلی کے بلوں میں 100روپے پی ٹی وی فیس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔ رواں سال کے آغاز میں پی ٹی وی بورڈ آف ڈائیریکٹر نے فنانشل پلان کی منظوری دی تھی ،دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کی جائے گی۔ پی ٹی وی بجلی صارفین سے سالانہ 7 ارب روپے وصول کر رہا ہے ۔خیال رہے کہ دو 15 دسمبر2018ء کو شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن کو 8 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے جبکہ 2017-18 ء میں پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام چینلوں کی آمدنی 9 ارب 19 کروڑ دس لاکھ روپے رہی اور اخراجات 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ سے زائد رہے ۔پی ٹی وی ہوم کے علاوہ تمام چینلز کی آمدن سے زائد کے اخراجات ہیں۔ آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پی ٹی وی نے آمدن سے زائد کے اخراجات کئے ہیں اس میں تقریباً ڈیڑھ سال ن لیگ کا دور رہا ہے جبکہ باقی نگران حکومت اور پی ٹی آئی کی حکومت رہی ۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے تمام چینلوں سے ٹی وی فیس کی مد میں سات ارب 39 کروڑ 83 لاکھ روپے وصول کئے ہیں جبکہ کمرشل اور دیگر ذرائع سے ایک ارب 79 کروڑ 29 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ 2017-18 ء میں پی ٹی وی نے 9 ارب 62 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اخراجات کئے جو آمدن سے 43 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے بنتے تھے۔ پی ٹی وی ہوم سے ٹی وی فیس کی مد میں 6 ارب 64 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے اور کمرشل و دیگر سے ایک ارب 17 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ہیں جبکہ اخراجات پانچ ارب 81 کروڑ 80 لاکھ روپے کے کئے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز سے ٹی وی فیس کی مد میں 11 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی رقم وصول کی ہے کمرشل و دیگر سے 12 کروڑ 18 لاکھ سے زائد روپے وصول کئے ہیں جبکہ اخراجات ایک ارب 82 کروڑ سے زائد کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں