11:30 am
کراچی کی صفائی کیلئے ورلڈ بینک کے کتنے ارب روپے دیئے؟ وہ پیسہ کہاں گیا؟کیا

کراچی کی صفائی کیلئے ورلڈ بینک کے کتنے ارب روپے دیئے؟ وہ پیسہ کہاں گیا؟کیا

11:30 am

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کی صفائی کے لیے ورلڈ بینک نے ایک ارب روپے دیئے۔خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی کے لیے ورلڈ بینک نے ایک ارب روپے دیئے اور بیان ایسے دیا گیا جیسے اب لوگ نالوں میں کشتیاں چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمود آباد، گجر نالہ، شیرپاؤ نالہ، اورنگی نالہ، ٹیپو سلطان نالہ، نہر خیام بری حالت میں ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ بارش سے فرنیچر مارکیٹ ڈوب گئی، گھروں کے اندر پانی چلا گیا، شاہرین قائدین، شارع فیصل ،جناح اسپتال ڈوبا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ 38 نالوں پر ایک ارب لگنے تھے اس کا کچھ نہیں پتہ چلا، ورلڈ بینک اس ایک ارب روپے کا آڈٹ کروائے۔

تازہ ترین خبریں