11:36 am
PIA کی پرواز میں کورونا مسافروں کا انکشاف

PIA کی پرواز میں کورونا مسافروں کا انکشاف

11:36 am

لاہور(نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں کورونا پازیٹو مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی نے پی آئی اے حکام کو ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا۔کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کو پرواز نمبر783 میں کورونا پازیٹو مسافروں کا تعلق نشست نمبر 22 تا 28 سے تھا۔ذرائع کے مطابق کینیڈا نے پی آئی اے مسافروں
کے لیے کورونا نیگیٹو سرٹیفکیٹ کی موجودگی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے حکام نے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا ہے، مسافروں کو پرواز سے 3 دن قبل مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں