02:24 pm
خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرنے والا پولیس کے ہاتھوں گرفتار، ملزم کن مقدمات میں ملوث نکلا ، جانیں

خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرنے والا پولیس کے ہاتھوں گرفتار، ملزم کن مقدمات میں ملوث نکلا ، جانیں

02:24 pm


پارہ چنار(مانیٹرنگ ڈیسک )خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرنے والا پولیس کے ہاتھوں گرفتار، ملزم کن مقدمات میں ملوث نکلا ، جانیں ۔۔۔ خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرنے والا پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عامر حسین ولد احسان علی پارہ چنار کا رہائشی ہے جو خود کو حساس ادارے کا 
میجر ظاہر کرتا تھا، تاہم پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف دفعہ 419،420406،468،471،170،171 اور 489 B کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ جعلی میجر کے خلاف کوہاٹ کے دیگر پولیس تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جہاں عام شہریوں نے پاک فوج یا کسی حساس ادارے کا نام لے کر فراڈ کرنے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین خبریں