02:25 pm
زرا احساس نہ کیا ، پاکستان کے اہم شہر میں بیٹے نے ماں کو احساس پروگرام سےملنے والے 12ہزار چھین کر اس کی جان لے لی

زرا احساس نہ کیا ، پاکستان کے اہم شہر میں بیٹے نے ماں کو احساس پروگرام سےملنے والے 12ہزار چھین کر اس کی جان لے لی

02:25 pm


سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک ) بیٹے نے احساس پروگرام کے بارہ ہزار چھین کر ماں کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خون سفید ہوگیا۔احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار روپے ہتھیانے کے لیے نوجوان نے حقیقی ماں کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔ملزم کو گرفتار کیا گیا تو دس منٹ کی تفتیش کے دوران ہی اعتراف 
جرم بھی کر لیا۔ بھلوال کے سنگدل عبدالرحمن کی واقعے کو ڈکیتی بنانے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 66 شمالی بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے وصول کرکے اپنے 30 سالہ بیٹے عبد الرحمن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔راستے میں بیٹے نے 12000 مانگے۔لیکن والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر نوجوان انتہائی خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے ماں کو ویرانے میں لے گیا اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے آنے پر بتایا کہ ڈاکو بارہ ہزار لے کر فرار ہوگئے جبکہ ماں کو قتل بھی کر دیا۔

تازہ ترین خبریں