02:57 pm
اوکاڑہ میں امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق، بیٹے نے خبر سنی تو گھر والوں کو ایک اور صدمہ لگ گیا

اوکاڑہ میں امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق، بیٹے نے خبر سنی تو گھر والوں کو ایک اور صدمہ لگ گیا

02:57 pm


اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) اوکاڑہ میں امام مسجد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے،جوں سال بیٹابابرباپ کو دیکھتے ہی صدمے سے چل بسا ۔۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں امام مسجد کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔بتایا گیا ہے کہ امام مسجد کو گھر کے دروازے سے کرنٹ لگا۔جب کہ ان کا بیٹا بھی صدمے سے دم توڑ گیا۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے نواحی موضع ٹھٹھہ چاکر کے امام مسجد مقبول مسجد سے نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے مین گیٹ سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔باپ کی اچانک وفات
پر صدمے سے دوچار بیٹا بابر بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔پورا گاؤں امام مسجد اور ان کے بیٹے کی اچانک موت پر سوگوار اور غم زدہ ہوگیا ہے۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ چند ہی لمحوں میں باپ بیٹا اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔اہل علاقہ کی جانب سے دونوں کے بلند درجات کے لئے دعا کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں