04:34 pm
آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ ہو گیا

آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ ہو گیا

04:34 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تمام اشیائے ضروریہ کو مان چاہے نرخوں پر فروخت کرنے والا مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔لاہور کی آٹے کی چکیوں میں آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اور اچانک ہی فی کلو آٹا تین روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کی کئی چکیوں کےمالکان نے آٹے کے نئے نرخ 65روپے سے بڑھا کر 68روپے کردیے ہیں۔ یہ فیصلہ لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں 
کہا گیا کہ ابھی ایک کلو آٹے کی قیمت میں 3روپے اضافہ کیا جا رہا ہے کیونکہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2100 روپے ہوگئی ہے ۔ بیشتر علاقوں میں 860روپے قیمت والے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرار رہی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض دکانداروں نے اپنے جانے والے صارفین کو 20کلو کاآٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں فروخت کیا۔