11:52 am
پی آئی اے کے پائلٹس کی ڈگریوںوالے مسئلے کے بعد ایک نئی پاکستانی ایئر لائن کا آغاز

پی آئی اے کے پائلٹس کی ڈگریوںوالے مسئلے کے بعد ایک نئی پاکستانی ایئر لائن کا آغاز

11:52 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے پائلٹس کی ڈگریوںوالے مسئلے کے بعد ایک نئی پاکستانی ایئر لائن کا آغاز ، صدر دفتر لاہور میں ، کمپنی کا نام کیا ہے ، طیارہ بھی پہنچ گیا ۔۔ایک نئی پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں، ائیر فیلکن نامی ہوا باز کمپنی کی جانب سے کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کی جائے، کمپنی کو پہلا بوئنگ 737 مسافر طیارہ موصول ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک نئی مقامی ائیرلائن اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی کا نام "ائیر فیلکن" ہے، جس کا صدر
دفتر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع ہے۔ ائیر فیلکن پاکستان میں کمرشل اور کارگو پروازوں کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے آرڈر کردہ پہلا بوئنگ 737 مسافر طیارہ اسے موصول ہو چکا ہے۔ کمپنی پہلے فیز میں 3 بوئنگ 737 طیاروں کیساتھ سروس فراہمی کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلد بقیہ 2 طیارے موصول ہونے کے بعد ائیر فیلکن مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دے گی۔ ائیر فیلکن آئرلینڈ کی ایک کمپنی سے لیز پر طیارے حاصل کرے گی۔ جبکہ پھر دوسرے فیز میں کمپنی کی جانب سے اے ٹی آر طیارے حاصل کیے جائیں گے، جو مقامی پروازوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنے طیاروں کی مینٹیننس کا معاہدہ پی آئی اے کیساتھ کیا ہے۔ کمپنی 2020 میں مسافر پروازوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ائیر فیلکن مسافر طیاروں کا فلیٹ مکمل کرنے کے بعد رواں سال کے آخر تک اپنی مسافر پروازوں کا آغاز کر دی گی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کے علاوہ کچھ مقامی نجی ائیرلائن بھی آپریٹ کر رہی ہیں۔ اب مقامی ائیرلائن میں ایک نئی ائیرلائن کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا

 حکومت نے اکنامک سروے آف پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعدادو شمار غائب کر دئیے تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔بلاول بھٹو

حکومت نے اکنامک سروے آف پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعدادو شمار غائب کر دئیے تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔بلاول بھٹو

 کرپٹ اپوزیشن نے 3 سال معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا۔ شہباز گل

کرپٹ اپوزیشن نے 3 سال معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا۔ شہباز گل

پارلیمنٹ میں ارکان کی ہلڑ بازی ۔۔۔ شاہ محمود قریشی نےاہم بیان دے دیا

پارلیمنٹ میں ارکان کی ہلڑ بازی ۔۔۔ شاہ محمود قریشی نےاہم بیان دے دیا

 دن رات ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے حکمران کاش غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کومدد کا ہاتھ بڑھاتے۔ شہباز شریف

دن رات ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے حکمران کاش غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کومدد کا ہاتھ بڑھاتے۔ شہباز شریف