07:14 am
’’رات 12بجے مدت ختم ‘‘ کلھوشن کیس میں اہم ترین پیش رفت ، پاکستان کی اہم ترین وزارت حرکت میں آگئی

’’رات 12بجے مدت ختم ‘‘ کلھوشن کیس میں اہم ترین پیش رفت ، پاکستان کی اہم ترین وزارت حرکت میں آگئی

07:14 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق’را‘ کے لیے کام کرنے والے بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پٹیل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016ء کو غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے
گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویزی دیدی ہے، یہ آرڈیننس جلد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت قانون آرڈیننس کی مدت کل رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔ اُدھر وزارت قانون نے کلبھوشن یادیو سے متعلق آرڈیننس خاموشی سے جاری کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سزا کے خلاف اپیل کیلئے جاری آرڈیننس میں کوئی بد نیتی نہیں، بھارت کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ دیا کہ کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دیا جائے، عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آرڈیننس جاری کیا گیا، ماضی میں حکومتیں اسی طریقے سے آرڈیننس جاری کرتی رہیں۔