04:43 pm
کرونا وائر س سے ایک ہی دن میں سات ہزار سے زائد افراد ہلاک

کرونا وائر س سے ایک ہی دن میں سات ہزار سے زائد افراد ہلاک

04:43 pm

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس نے ایک بار پھر ہلاکت خیزی کا روپ دھار لیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ پچھلے صرف چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا وائر س سے دنیا بھر میں سات ہزار360لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے جو کہ مئی کی دس تاریخ سے لے کر 
اب تک کی سب سے بڑی تعدادہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین کا ریکارڈ جمعہ کے روز قائم ہوا تھا جب ایک ہی دن میں 2 لاکھ 37 ہزار 743 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 7 ہزار 360 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 10 مئی سے اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 6 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہیں جبکہ مہلک کورونا وائرس اب تک 1 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کر چکا ہے۔