04:53 pm
ملک میں آٹے کا شدید بحران کا خطرہ ،وزارت فوڈ سکیورٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ملک میں آٹے کا شدید بحران کا خطرہ ،وزارت فوڈ سکیورٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

04:53 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وباء ،مہنگائی ،بے روز گاری  اور ملکی  معاشی بدحالی  میں چینی بحران کے بعد گندم بحران بھی  سر اٹھانے  لگا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار   آٹا سب سے مہنگا ترین ہونے کا  امکان ہے ،عوام نے  آٹا بحران کے پیش نظر گندم ذخیرہ کرنا شروع کر دی ، حکومت کی جانب سے قبل از وقت اقدامات نہ کرنے پر  ملک میں افراتفری کا خدشہ ہے  ۔ آن لائن کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق  وزارت فوڈ سکیورٹی کی  جانب سے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی  سمری  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی  ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، گندم ملکی ضرورت پورا
کرنے کے لیے موجود نہیں،گندم کی فصل آتے ہی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ ملک میں 26 ملین ٹن گندم موجود ہے جبکہ 27 ملین ٹن سے زائد گندم کی ضرورت ہو گی، دستاویزات کے مطابق گندم کا شارٹ فال 14 لاکھ ٹن ہے،سندھ میں گندم کی قیمت 1450 سے 1550 روپے فی من رہی جبکہ پنجاب میں 1600 روپے فی من تک کسانوں سے خریدی گئی،بیرون ملک سے درآمد کردہ گندم بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے 1929 روپے فی من پڑے گی،درآمد گندم کے ملتان تک ٹرانسپورٹیشن چارجز فی من 100 روپے پڑیں گے، بلیک سی ریجن ممالک سے بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز سے 1794 روپے فی من پڑے گی۔ دستاویزات کے مطابق گندم کی فصل آنے کے بعد اکتوبر میں فلور ملوں کو گندم ریلیز کی جاتی تھی تاہم تاریخ میں پہلی بار گندم 3 ماہ پہلے ہی فلور ملوں کو جاری کرنا پڑ گئی ہے ۔ دستاویزات کے مطابق صوبوں نے گندم مانگنا شروع کر دی ہے ،سندھ حکومت نے وفاق سے گندم کی ڈیمانڈ کیلئے سمری بھجوادی ہے ،خیبر پختونخواہ میں بھی آٹے بحران کا شدید ہے ، صوبائی حکومتوں نے بھی وفاق کو آٹے بحران سے متعلق قبل از وقت آگاہ کر دیا ہے اور بحران کے حل کیلئے فوری طور پر ایک ایک لاکھ ٹن گندم مانگی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عوام کی بڑی تعداد نے آٹا بحران کے پیش نظر گندم ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے جو آٹے بحران کو تقویت دے رہا ہے ، مارکیٹ میں آٹا ابھی سے غائب ہونا شروع ہوگیا ہے اس صورت میں حال میں آٹے بحران کا شدید خطرہ لاحق ہے ،حکومت کی جانب سے قبل از وقت اقدامات نہ کئے گئے تو غریب عوام آٹا ملنے کو بھی ترس جائیں گے اورملک میں افراتفری کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے جس سے وفاقی حکومت اور اداروں کیلئے تشویش کا باعث ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے