03:29 pm
حکومت گرانےاور دوبارہ انتخابات کی تیاریاں عید کے بعد کپتان کے خلاف کیا ہونےوالا ہے؟اہم خبر

حکومت گرانےاور دوبارہ انتخابات کی تیاریاں عید کے بعد کپتان کے خلاف کیا ہونےوالا ہے؟اہم خبر

03:29 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے سیاسی روابط تیز کرنے اور عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رابطے کافی دیر سے جاری تھے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کےلیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی، اس ملک کی جماعتیں متفق ہیں یہ حکومت خود ایک بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج کی ملاقات میں جوائنٹ اپوزیشن کمیٹی
بنانے پر اتفاق ہوا ہے، کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے ایاز صادق، خواجہ آصف اور مریم اورنگ زیب شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اندر بھی بڑی سیریس قانون سازی ہونے جارہی ہے، اپوزیشن جماعتیں بہترکوآرڈینشن سے عوام کی فلاح کے لیے قانون سازی کی حمایت کریں گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ توقع ہے عید سےقبل ہوم ورک مکمل کرلیں گے، عید کے بعد لیڈرشپ کی سطح پر اے پی سی ہو گی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے مہنگائی بے روزگاری کا زہر گھول دیا ہے، اس حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی ان کے حال پر چھوڑ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان کو 72 سال کے بعد تجربہ گاہ نہیں بنایا جا سکتا، ماضی میں ایسے تجربات نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ہوگئی، عوام کو بہتر معیار زندگی دینا دور کی بات ہو گئی ہے، گاڑیوں والے موٹر سائیکل پر آگئے ہیں جب کہ مزدور، کسان اور ڈگری ہولڈر نوجوان پریشان ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس حکومت کی وجہ سے پاکستان کو داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہے، یہ حکومت ملکی شیرازہ بکھیر رہی ہے، اس حکومت سے نجات حاصل کرنا عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔احسن اقبال نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت سے عید کے بعد اے پی سی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر کالے قانون مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، امید ہے قوم کی امنگوں پر پورا اترسکیں گے، نااہل حکومت سے نجات عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان