04:03 pm
گل پانڑہ کی ویڈیو لیک ، ن لیگی رہنما ارباب خضرحیات کو اس حوالے سے کیوں معافی مانگنا پڑی ، اندر کی خبر تو اب آئی

گل پانڑہ کی ویڈیو لیک ، ن لیگی رہنما ارباب خضرحیات کو اس حوالے سے کیوں معافی مانگنا پڑی ، اندر کی خبر تو اب آئی

04:03 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گل پانڑہ کی ویڈیو لیک ، ن لیگی رہنما ارباب خضرحیات کو اس حوالے سے کیوں معافی مانگنا پڑی ، اندر کی خبر تو اب آئی ۔۔۔ خیبر ایجنسی تحصیل لنڈی کوتل میں واقع اسٹنٹ کمشنر کے بنگلے میں پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ،ن لیگ کے ارباب خضر حیات معاملے کے کرتا دھرتا نکلے،ارباب خضر حیات نے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل سے تحریری معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق کل سے سوشل میڈیا پر معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ میں بننے والی ڈانس پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
ہوئی ہے ، اس ویڈیو میں ن لیگی رہنما ارباب خضر حیات کا بھی کردار سامنے آگیا جس پر ارباب خضر حیات نے اپنا معافی نامہ جمع کرادیا۔ گل پانڑہ ارباب خضر حیات کی فیملی والوں کے ساتھ گئی تھی تاہم لنڈی کوتل انتظامیہ کو یہ نہیں بتایا گیاکہ یہ مشہور گلوکارہ گل پانڑہ ہے بلکہ ان کو اپنی فیملی ممبر کے طورپر تعارف کرایاگیابعدازاں گل پانڑہ نے وہاں لان میں ایک شارٹ ویڈیو بنائی۔اپنے معافی نامہ میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ ضلع خیبرکے علاوہ لنڈی کوتل کے مقامات کی سیر کرنا چاہ رہا تھا۔ چونکہ میرے ساتھ خواتین اور بچے تھے اسلئے میں نے اے سی لنڈی کوتل عمران صاحب سے فون پر بات کی کہ یہاں کوئی سٹینڈرڈ کاہوٹل نہیں ہے، ہم آپکے ساتھ چائے کا کپ پینا چاہتے تھے اور بچے بھی واش روم جانا چاہتے ہیں ہم اے سی ہاؤس پہنچے وہاں ریفریشمنٹ کی، چونکہ اے سی ہاؤس کے گھر سے ایک چھوٹا دروازہ ڈی سی ہاؤس کی طرف جاتا ہے تو بچوں کا خیال تھا کہ شاید یہ کوئی پارک ہے کیونکہ وہاں خوبصورت درخت لگے ہوئے تھے۔ بچوں نے وہاں تصویریں بنوائیں۔ ہمارے ساتھ ہماری دوست معروف گلوکارہ گل پانڑہ بھی تھی جس نے ناسمجھی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔ ارباب حضر حیات نے کہا کہ ہم اس پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معروف پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ میں بننے والی ڈانس پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز نے ہوم سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آج پیر کے روز رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی