11:04 am
غریب عوام کے امیر افسر۔۔کس افسر کے غسل خانے پر قومی خزانے سے 42لاکھ روپے خرچ کر دیئے گئے

غریب عوام کے امیر افسر۔۔کس افسر کے غسل خانے پر قومی خزانے سے 42لاکھ روپے خرچ کر دیئے گئے

11:04 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیویارک میں قائم اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کی سرکاری رہائش گاہ کے غسل خانے (باتھ روم) کی تزئین و آرائش کیلئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے 25؍ ہزار ڈالرز (42؍ لاکھ روپے) خرچ کرنے کی منظوری دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے نام پر پہلے ہی سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے 50؍ ہزار ڈالرز خرچ کیے جا چکے ہیں۔2؍ لاکھ 25؍ ہزار ڈالرز مختص کیے جا چکے ہیں
اور اب اضافی 25؍ ہزار ڈالرز صرف ماسٹر باتھ روم کی تزئین و آرائش پر خرچ کرنے کی منظوری دی ہے۔ 24؍ جون 2020ء کو وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے اور مستقل مندوب کو لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ ’’2- سیکریٹری خارجہ نے 25؍ ہزار ڈالرز کی منظوری دی ہے اور اس رقم کو مستقل مندوب کے ماسٹر باتھ روم کی مرمت اور تزئین و آرائش پر خرچ کیا جائے گا، بشرطیکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کی جائے۔3- مستقل مندوب فنڈز کی منتقلی کیلئے نیویارک میں قونصل جنرل کو متعلقہ بینک کی تفصیلات فراہم کریں۔ 4- قونصل جنرل نیویارک اپنے FIGOB اکاؤنٹ سے مستقل مندوب کے اکاؤنٹ میں 25؍ ہزار ڈالرز منتقل کریں۔ ذرائع کے مطابق، 25؍ ہزار ڈالرز کی تازہ ترین منظوری ایک ایسے باتھ روم کو سجانے کیلئے کیا جانے والا وہ اضافی خرچہ ہے جو پہلے ہی اچھی حالت میں ہے۔ذریعے نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم پہلے ہی نیویارک میں مقیم ہیں اور ان کے پاس نیویارک سے باہر رہائش گاہ تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کیلئے 2؍ لاکھ 25؍ ہزار ڈالرز کی رقم اضافی منظور کردہ 25؍ ہزار ڈالرز کے علاوہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے 50؍ ہزار ڈالرز پہلے ہی خرچ کیے جا چکے ہیں۔ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ فالتو اخراجات ہیں خصوصاً ایسے حالات میں جب ملک کی معاشی صورتحال پریشان کن ہے، اس معاملے کی انکوائری ہونا چاہئے، یہ اخراجات وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے متعدد مرتبہ کفایت شعاری کو فروغ دینے اور سادگی اختیار کرنے کا کہا ہے۔ وہ اپنی کابینہ کے ارکان کو بھی ہدایت کرتے رہے ہیں کہ کفایت شعاری کے اقدامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ وزیراعظم اپنی کابینہ کو اپنے اختیار کردہ کفایت شعاری کے اقدامات کے متعلق بھی بتاتے رہے ہیں جو انہوں نے ملک کی معاشی مشکلات کے پیش نظر کیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی