04:39 pm
جعلی لائسنس کیس،ڈی جی سول ایوی ایشن اپنے عہدے کے اہل نہیں، سپریم کورٹ سے بڑی خبر

جعلی لائسنس کیس،ڈی جی سول ایوی ایشن اپنے عہدے کے اہل نہیں، سپریم کورٹ سے بڑی خبر

04:39 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں کورونا ازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس عہدے کے اہل نہیں، سی اے اے چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ،پائلٹ کو لائسنس دیتے وقت سی اے اے کے تمام کمپیوٹربند ہو گئے،
ہمارے لئے شرم کامقام ہے کہ پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں دنیا کی قوموں میں ہم کرپٹ ترین ملک ہیں، ہم بدنامی کی کس نہج تک جائیں گے؟ مزید بدنامی کی گنجائش نہیں، آپ نے لوگوں کی کی زندگیاں داو پر لگادیں۔چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رپورٹ میں سوائےآپ کی نااہلیوں کے کچھ بھی نہیں، آپ کے سارے کمپیوٹر کمپرومائز ہوگئے،لوگوں نے آپ کے کمپیوٹرز میں گھس کر خود ہی لائسنس بنالیے۔چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے سوال کیا کہ آپ استعفی دے رہے ہیں یا ہم کارروائی کریں؟ آپ نے ایک بھی شخص کے خلاف اب تک کارروائی نہیں کی۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ ذمہ داروں کو معطل کیا گیا ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معطل ہونے والے بھی تو تنخواہیں لے رہے ہیں، شرم کا مقام ہے، آپ کے تمام ایئر پورٹس پر کرپٹ لوگوں کا راج ہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر پہلے ہی ایک فراڈ کا بوجھ ڈال دیا آپ نے،ایک اورمشہوری ہوگئی،ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ فارنزک آڈٹ کے مطابق 262 لائسنس جعلی ہیں، 28 لائسنس منسوخ کرکے 189 کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، فارنزک آڈٹ تھرڈ پارٹی سے 2010 سے 2018 تک کروایا گیا۔ چیف جسٹس نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مکالمہ کیا کہ کیا مضبوط آدمی ہیں آپ۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ انشاءاللہ میں مضبوط آدمی ہوںجس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا انشاءاللہ عملی طور پر نظر نہیں آرہا، چیف جسٹس چیف جسٹس نے کہا کہ سول ایوی ایشن کا تمام عملہ سمجھوتا کرچکا ہے، جعلی لائسنس دینے والے تمام افسران کو برطرف کریں، سول ایوی ایشن کے تمام افسران کو ان کا حصہ پہنچ رہا ہوتا ہے، جعلی لائسنس پر دسخط کرنے والے جیل جائیں گے،حکومت کی منظوری سے ایف آئی اے کو معاملہ بھجوائیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حالت دگرگوں ہیں، سول ایوی ایشن کا عملہ کمپرومائزڈ ہے، کمپیوٹر سسٹم غیر محفوظ ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن پائلٹس کے جعلی لائسنس والے معاملے پرفوری ایکشن لیں اور ایسے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ معاملے میں ملوث ایوی ایشن حکام کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کاروائی کی جائے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جعلی لائسنس کے بجائے مشتبہ لائسنس کا لفظ استعمال کریں۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی