07:45 pm
100سے واپس 35روپے ، عوام کوعید سے قبل سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ،

100سے واپس 35روپے ، عوام کوعید سے قبل سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ،

07:45 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) 100سے واپس 35روپے ، عوام کوعید سے قبل سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ،حکومت نے اضافے پر عمل درآمد روک دیا۔۔۔وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران بعض وزراء کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت ہر طرف شور مچا ہوا تھا اور حکومت سے اس اضافے کو فوری
طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فیس کے اضافے پر ملکی سیاستدانوں نے بھی صدا بلند کی تھی اور حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بعض وزرا نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے پر اعتراض کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں وزراء کی طرف سے اعتراض آنے کے بعد پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کے اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوام کو اعتماد میں لیے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر مراد سعید اور شیریں مزاری نے پی ٹی وی لائسنس فیس میں آضافے کی مخالفت کی۔ وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ معاملہ باقاعدہ کابینہ میں زیر بحث لانا چاہئے۔ کابینہ قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر اس طرح کا ٹیکس یا لیوی نہیں عائد کر سکتی، دو سال سے پی ٹی وی اپنا بزنس پلان نہیں دے سکا۔ کابینہ اراکین کا کہنا تھا ایک سو دس پرائیویٹ چینلز کا کل بجٹ 38 ارب روپے ہے، اکیلے پی ٹی وی کیلئے 22 ارب روپے کیوں چاہئیں؟

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی